وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتا ہوں/ کرس گیل

افغان پریمیر لیگ میں قندھار نائٹس کیخلاف میچ میں 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ 1992ئ کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں کبھی پاکستان نہیں گیا لیکن موقع ملا تو خوشی سے جائوں گا اور وزیراعظم عمران خان سے ملوں گا جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ اور ہو سکتا ہے کہ مجھے ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان کیساتھ مزے کرنے کا موقع مل جائے۔

‘‘جب ان سے یہ پوچھا گیا پاکستان جانے کیلئے ان کی کوئی شرط ہے تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’صرف ایک ہی شرط ہے کہ پاکستان نجی طیارہ بھیج دے اور میں اس میں بیٹھ کر پاکستان چلا جائوں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment