نیب کا کرپشن میں ملوث نامور سیاستدانوں کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

انتہائی اہم ثبوت حاصل ہونے کے بعد اگلے چند دنوں میں 30 قومی سیاستدانوں کی گرفتاری کا فیصلہ، تین سابق وزرائے اعظم بھی لسٹ میں شامل، جن میں دو کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جارہا ہے ، ذرائع کرپشن کے خلاف اس بڑے آپریشن کی حتمی تیاریاں مکمل ہوچکی ، بلا امتیاز آپریشن کے دوران سندھ ،ْ پنجاب ،ْکے پی کے اور بلوچستان کے کئی بڑے سیاستدان زد میں آجائیں گے،سیاستدانوں کے خلاف پانچ کھرب روپے سے زائد کی کرپشن کے مختلف کیسوں کی تفتیش کی گئی، تفتیشی افسران نے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں ،آئندہ ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ان گرفتاریوں کے حوالے سے منظوری لی جائے گینیب نے کرپشن میں ملوث نامور سیاستدانوں کی گرفتاری بارے بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ نیب نے انتہائی اہم ثبوت حاصل ہونے کے بعد اگلے چند دنوں میں ان تیس قومی سیاستدانوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے متوقع طور پر گرفتار کئے جانے والوں میں تین سابق وزرائے اعظم شامل ہیں جن میں دو کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جارہا ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق نیب آئندہ ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ان گرفتاریوں کے حوالے سے منظوری لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نیب کے کرپشن کے خلاف اس بڑے آپریشن کی حتمی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور اس بلا امتیاز آپریشن کے دوران سندھ ،ْ پنجاب ،ْکے پی کے ور بلوچستان کے کئی بڑے سیاستدان زد میں آجائیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment