‘زلزلہ آرہا ہے تو کیا ’، وزیراعظم اجلاس کے دوران کرسی پربیٹھے رہے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وزیراعظم اپنی کرسی پربیٹھے رہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس جاری تھا کہ اسی دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سیکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کا کہا لیکن اپنی کرسی پربیٹھے رہے اور کہا کہ زلزلہ تو آ رہا ہے، اب کیا کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن وزراء وزیراعظم کوکرسی پربیٹھے دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزارتوں کی کارکردگی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment