ایک1 ارب کا اضافہ/شیخ رشید 50 روز میں ریل کی کمائی

ایک مہینے میں100کوچز ٹریک پرلائیں گے، ایک ہفتے میں3ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی،ریلوے ڈرائیورز کو جی پی ایس گھڑیاں گفٹ کرنے کا اعلان، پچھلی حکومت نے تزئین وآرائش پر اربوں روپے خرچ کیے۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی لاہور میں میڈیا سے گفتگووفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے 50 روز میں ریلوے کی کمائی میں ایک ارب کا اضافہ ہوا ہے، ایک مہینے کے اندر 100کوچز ٹریک پر لے آئیں گے، ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی، روہڑی میں لوگ انٹرنیٹ استعمال کرنے اسٹیشن پر پہنچ گئے، پچھلی حکومت نے تزئین وآرائش پر اربوں روپے خرچ کیے۔
انہوں نے آج لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ ٹرینز کو مزید فعال کرنے کیلئے ٹاسک فورس بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن میں کیٹرنگ سروسز کو بحال کررہے ہیں۔ایک ہفتے میں 3ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی ہے۔کراچی سکھر ، لاہور میں بھی وائی فائی سہولت دے رہے ہیں۔سکھر اور روہڑی میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی تولوگ انٹرنیٹ استعمال کرنے اسٹیشن پر پہنچ گئے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment