ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا:وزیراعظم عمران خان

موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگووزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے،موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے، یہ سب اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں عوام پر مہنگائی کاکم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں میں اکثریت مجرموں کی ہے۔شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ہے۔ موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے۔یہ صرف چوری کامال بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک ہی کام کیا ہے کہ کبھی دباؤ قبول نہیں کیا۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔ہمارے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے۔ دوسری جانبوزیراعظم عمران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اقتصادی امور کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب درست سمت میں مثبت اقدام ہے جس سے ہماری قومی مفادات اور اقتصادی شعبہ جات کو بھرپور فائدہ ہو گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment