پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373رنز سے شکست د ے کر 2ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی ہے ۔ابوظہبی ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد عباس نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرویس ہیڈ کو36 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا اور پھر مچل مارش 5رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پویلین واپس بھیجا، اس کے بعد انہوں نے کینگرواوپنر ایرون فنچ کو31رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر آسٹریلیوی کپتان ٹم پین بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں میں آنے والی گیند کو چھوڑنے کے نتیجے میں بولڈ ہوکر پوویلین لوٹ گئے۔
مچل سٹار ک کو یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ لبسجینی محمد عبا س کا شکار بنے جنہوں نے میچ میں اپنے 10شکار مکمل کیے ، یاسر شاہ نے جان ہالینڈ کو آؤٹ کرکے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی اور آسٹریلیا کی پور ی ٹیم صرف 164رنز بنا کر پوویین لوٹ گئی ، پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عباس نے 5شکار کیے،یاسر شاہ نے 3 جب کہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment