نیب نے انکار کر دیا/نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کے معاملے پر قومی احتساب بیورو نے نفی میں رائے دے دی ہے۔ نیب کی اس رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی قانون ماہرین سے مشاورت کرنے کے بعد ایک خصوصی رپورٹ تیار کرے گی۔
نیب کی رائے کی روشنی میں وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد تیار کی جانے والی رپورٹ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے آنے والی درخواست کابینہ میں بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment