ڈیل نہیں ہوئی،خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نوید ملک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ، شادی بیاہ پر ملاقات ہوجاتی ہے۔ شریف برادران کے ساتھ بھی نوید ملک کے معاشرتی روابط ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیپرا کے ٹیرف میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ 2016میں ابراج گروپ نے رابطہ کیا کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل چل رہی ہے۔نواز شریف کے سامنے اجلاس ہوئے لیکن انہوں نے اس ڈیل کیلئے کوئی دباو نہیں ڈالا اور نہ شہبازشریف نے مجھے اس حوالے سے کبھی کچھ کہا تھا۔ نوید ملک نے بھی میرے ساتھ ڈیل کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی میرا نوید ملک کے ساتھ کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں۔جو بات کی گئی وہ ہوئی ہی نہیں کیونکہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا۔ اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment