پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمرقید پانے والے 74 ملزمان کو رہا کردیا

پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔
فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment