شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور

وزارت داخلہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نیب سے رائے مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نیب کی رائے جاننے کے بعد ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment