عمران خان خانہ کعبہ کے اندر رو رو کر کون سی 2 دعائیں مانگتے رہے؟ وزیراعظم کے ساتھ موجود کلیدبردار نے سب کچھ بتا دیا

وزیر اعظم عمران خان خانہ کعبہ کے اندر کون سی 2 دعائیں مانگتے رہے؟ ان کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود کلید بردار عبدالرحمان شیدی نے بتا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ مجھے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالرحمان شیدی ملے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں عمران خان کو خانہ کعبہ کےاندر لیکرگیا تو یہ شخص 12منٹ تک روتا رہا۔عمران خان صرف دو دعائیں مانگتے رہے ایک تو اپنے لیے کہ مجھے بہت بڑی ذمہ داری مل گئی ہےاور دوسری پاکستان کیلئے ۔انہوں نے مجھے مزید بتایا کہ
مجھے سعودی حکومت کی طرف سے احکامات تھے کہ اس شخص کیلئے باب توبہ کو کھولا جائے۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کادورہ کیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment