شہباز شریف نے اپنی گرفتاری کے پیچھے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و قا ئد حز ب اختلاف میا ں شہبازشریف پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران خلائی مخلوق کے سوال پر جنات کی موجودگی کی بات کر دی اورکہا کہ میں خلائی مخلوق نہیں جنات کی موجودگی پر یقین رکھتا ہوں ، شہباز شریف اپنی گرفتاری کے پیچھے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے رہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیے تاہم ایک صحافی کی طرف سے خلائی مخلوق کی موجودگی کے سوال کے جواب میں شہبازشریف

نے کہا کہ خلائی مخلوق کی بات تو نوازشریف کرتے ہیں لیکن میں قرآن مجید پریقین رکھتا ہوں اور قرآن مجید میں جنات کا ذکر ہے اس لئے میں جنات پر یقین رکھتا ہوں ۔صحافی شہباز شریف سے ان کی گرفتاری کے پیچھے حکومت کی بجائے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ سے متعلق باربار سوال کرتے رہے تاہم شہباز شریف نے ان سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment