مولانا فضل الرحمان حادثے میں۔۔۔۔۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا قافلہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ 3پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ۔ فضل الرحمان بنوں سے اسلام آباد آرہے تھے کہ کرک تنگوڑی چوک کے قریب انڈس ہائی وے پر قافلے میں شامل پولیس گاڑی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمن کی تیز رفتار گاڑی بھی حادثے کی شکار گاڑیوں سے ٹکرائی اس دوران وہ بس کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی۔ گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے ۔ مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ پولیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ فضل الرحمن بحفاظت اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment