دنیا پاکستان کا شکریہ ادا کرے ،میجرجنر ل آصف غفور

لندن…ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قربانیوں پر دنیا پاکستان کا شکریہ ادا کرے۔ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر شکست نہیں دی جا سکتی تھی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی پاک فوج نے دی۔ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے۔ لندن کی وارک شائر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشتگردی کے واقعات کا ذمہ دار پاکستان نہیں تاہم سیکیورٹی کیلئے جو بھی ضروری ہو گا وہ قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشتگردوں نے کیا۔ اس وقت پاکستان میں کہیں بھی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں۔ افغان سرحد پر دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج مغربی سرحد پر ہروقت الرٹ رہتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت موجودہ تنازعات میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مغربی دنیا نے افغانستان پر 1.3کھرب ڈالر خرچ کر ڈالے اس کے باوجود ابھی تک 70فیصد علاقے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ مکمل امن تک امریکہ افغانستان میں موجود ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment