بھارت پاکستان پر فوری محدود حملہ کرناچاہتاہے :وفاقی وزیرشیریں مزار ی نے بھارتی عزائم بے نقاب کردیئے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شریں مزاری نے کہاہے کہ بھارت پاکستان پر محدود اور فوری حملے کے عزائم رکھتاہے ، امریکہ اور بھارت کے درمیان حالیہ جوہر ی معاہد ے سے جنو بی ایشاءمیں طاقت کا توازن بگڑا اوریہ معاہدہ خطے میں اسلحہ کی د وڑ کا سبب بنا ہے

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزار ی نے کہاہے کہ بھارت کے عزائم پاکستان پر محددود اور فوری حملہ کرنے کے ہیں،امریکہ اور بھارت میں معاہدے سے جنوبی ایشاءمیں طاقت کا تواز ن بگڑا ہے ،بھارت کے تمام روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کا ہدف پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا امریکہ اور بھارت کے درمیان حالیہ جوہر ی معاہدہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ کا سبب بنا ہے ، مسئلہ کشمیر پر باتوں کی بجائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہر ی ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کیلئے علاقائی سی ٹی بی ٹی کی ضرورت ہے ، خطے کا استحکام پا ک بھارت امن کے ساتھ ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیو کلیئر سپلائر گروپ کے معاملے پر موثر سفارتکار ی کی ضرورت ہے ، آگے بڑھنا ہے تو امن کے حصول کے لئے ایک ساتھ ملکر مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا ۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کو نظر انداز کرنے کی بجائے سنجیدگی سے اٹھایا جائے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment