ائیرہوسٹس ہوائی جہاز سے گر کر بھی زندہ بچ گئی

پیر کو ائیر ہوسٹس دہلی کے لیے پرواز کی تیاری کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔ائیر ہوسٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انھیں فریکچر کے ساتھ ساتھ کئی زخم آئے ہیں۔

انڈیا میں ممبئی ائیر پورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک کھڑے طیارے کے دروازے سے ائیر ہوسٹس گر کر زخمی ہو گئی ہیں۔انڈیا کی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دی ہندو اخبار نے ائیرپورٹ حکام کے حوالے سے لکھا: ’وہ اپنے حواس میں ہیں لیکن انھیں ٹانگ کی ہڈیوں میں فیکچر اور زخم آئے ہیں۔‘

گذشتہ ہفتے انڈیا کے جنوبی شہر ترچی سے دبئی جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہوئے ہوائی اڈے کی دیوار سے ٹکڑا گیا جس سے کافی نقصان ہوا۔

اس طیارے کو جس میں 130 مسافر اور چھ عملے کے ارکان شامل تھے ممبئی کی جانب موڑا گیا جہاں وہ باحفاظت اتار دیا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment