چوہدری نثار کے پاکستان پہنچتے ہی اہم خبر سامنے آ گئی

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سابق وزیراعظم نواز شریف سے معذرت کر کے سیاسی اختلافات بھلانے کے بعد ایک بار پھر سے سیاست میں متحرک ہوں گے
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کل صبح پاکستان پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل چوہدری نثار کا لندن میں گردے کی پتھری کا آپریشن بھی ہوا تھا۔چوہدری نثار نے لندن میں قیام کے دوران مختصر سیاسی سر گرمیاں بھی جاری رکھیں۔کچھ روز قبل اسحاق ڈار اور چوہدری نثار کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم اب چوہدری نثار وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نواز شریف کے پاس بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کرنے جائیں گے اور ان سے معذرت بھی کریں گے۔اس کے علاوہ چوہدری نثار صوبائی اسمبلی میں جیتی ہوئی نشست پر حلف بھی اٹھائیں گے اور ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہو جائیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment