ضمنی انتخاب بتا رہا ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ انتقامی کارروائیاں بھگت رہی ہے۔ ضمنی انتخاب میں اظہار اعتماد پر عوام کا شکرگزار ہوں۔ ضمنی انتخاب کے نتیجے سے اندازہ ہو گیا ہے کہ آنے والا وقت کیسا ہو گا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اب ڈالر اور مہنگائی کے حالات عوام نے دیکھ لیے ہیں، پہلے 60 دنوں میں ضمنی انتخابات کا اس طرح کا نتیجہ پہلی مرتبہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی نشست بھی ایسی ہی ہے کہ جیسے ہم نے جیتی ہے۔ میں نے محبت اور جانفشانی سے بطور وزیراعظم اپنا فرض ادا کیا جس کا عجیب صلہ مل رہا ہے۔
میں جیل سے رہا ہوا تو شہباز شریف کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ جب ہماری حکومت تھی تو دل لگا کر اور محنت سے کام کیا۔
عوام حالات دیکھ رہے ہیں اور ہمیں دوبارہ لے کر آئیں گے۔ضمنی انتخاب میں ہماری توقعات سے بڑھ کر نشستیں ملیں۔ چار سال میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی لیکن گذشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا ہے۔انشا ء اللہ اب بہت جلد حالات بدل جائیں گے۔ اللہ کے فضل سے یہ سارے حالات بدل جائیں گے۔ ہمارے زمانے میں لوگ خوش تھے کہ مہنگائی نہیں ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment