شہید میجر اسحاق کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے میجر اسحاق کی اہلیہ عائشہ نے بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی

شہید میجر اسحاق کے بعد ان کی اہلیہ نے بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق میجر اسحاق شہید کے بعد ان کی اہلیہ عائشہ نے بھی نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایاجا رہا ہے کہ میجر اسحاق کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ عائشہ نے آرمی میڈیکل کورس میں اپلائی کیا تھا اور وہ اس میں منتخب بھی ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کاکول اکیڈمی اور اسلام آباد میں کورس کے تمام مراحل میں کامیابی حاصل کی ہے۔شہید میجر کی اہلیہ عائشہ نے 200میٹر کے فاصلے سے جی تھری رائفل چلائی اور 16میں سے 15اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔اس کامیابی کے بعد عائشہ کو کورس کی بہترین فائرر قرار دے دیا گیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment