پی پی 87، تحریک انصاف کے احمد خان بلامقابلہ کامیاب قرار

پی پی 87 میانوالی میں میدان لگنے سے قبل ہی تحریک انصاف کے احمد خان کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق، مدمقابل امیدواروں کی دستبرداری کے بعد احمد خان بھچر کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ پی پی 87 میانوالی میں احمد خان بھچر کے علاوہ 2 امیدوار میدان میں تھے۔ اس حلقے سے ن لیگ کی خاتون امیدوار عائشہ سمیعہ قاضی دستبردار ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار محمد رفیع نے بھی ریٹرننگ افسر کو دستبرداری سے آگاہ کردیا ہے۔ دونوں امیدواروں کی دستبرداری کے بعد الیکشن کمیشن نے احمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment