فاروق ستار کا معاملہ ضمنی الیکشن کے بعد دیکھیں گے، وسیم اختر

فاروق ستار کا معاملہ ضمنی الیکشن کے بعد دیکھیں گے، وسیم اختر

مئیر کراچی نے سندھ حکومت سے سانحہ عاشور کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ وسیم اختر کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کا معاملہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔

بازل شہید تائی کانڈو چیمپیئن شپ کی تقریب میں شریک میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پہلے ضمنی الیکشن نمٹ جائیں پھر فاروق ستار کے معاملے پر بات کریں گے۔ پوری پارٹی ابھی ضمنی الیکشن میں مصروف ہے، چھینی گئی نشستیں واپس لینی ہیں۔ سانحہ عاشور کراچی کے معاملے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ تحقیقات میں سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کھیلوں کے فروغ کیلئے کے ایم سی کے تحت جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment