ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا بھرپور جواب دیا جائیگا :سعد رفیق

ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا بھرپور جواب دیا جائیگا :سعد رفیق

 مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 131 سے قومی اسمبلی کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ضمنی الیکشن میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

لاہور میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ضمنی الیکشن کے لئے تیار ہیں ہم حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنانے کیلئے ووٹ پر پہرہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 131 میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا گیا، تعینات کیے گئے بہت سے پریزائیڈنگ افسر ایسے ہیں جن کو انتخابی عمل کے حوالے سے کچھ معلومات حاصل نہیں ، ہم نے اپنے دور میں حلقے کیلئے بے شمار کام کئے ہیں اور مجھے اس کا یقین ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment