‘شریف فیملی کا مستقبل مخدوش، ن لیگ کو نئی قیادت ڈھونڈنی چاہیے’

فواد چوہدری کا کہنا ہے شریف فیملی کا مستقبل مخدوش ہے، ن لیگ کو نئی قیادت ڈھونڈنی چاہیے، سانس لینے دیں سب سے نمٹ لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 8 ارب ڈالر رواں سال واپس کرنے ہیں، قرض کی واپسی کیلئے ہاتھ پیر مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا بڑا فارورڈ بلاک بن چکا ہے، بیوروکریسی تمام ارکان اسمبلی کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل کر کے دکھائیں گے، ن لیگ کو کبھی صاف شفاف انتخابات لڑنے کی عادت ہی نہیں ہے، ملک کو لوٹنے والوں نے پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment