سابق وزیر اعظم شاہد خاقان جیت گئے

لاہور… این اے 124 لاہور کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کا میابی حاصل کرلی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق شاہد خاقان نے 75 ہزار 12 ووٹ حاصل کئے۔ 45 ہزار کی برتری سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام محی الدین دیوان کو شکست دی۔ عام انتخابات 2018 میں این اے 124 لاہور سے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف نے کامیابی حاصل کی تھی ۔دریں اثناءسابق وفاقی وزیر ریلوے اور این اے 131 لاہور سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے ضمنی الیکشن میں 2800 ووٹوں سے جیت کا دعویٰ کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج نہیں دئیے جارہے ہیں۔ اس سیٹ پر ہم جیت چکے ہیں۔اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment