کروڑوں کمانے والی سونا کشی کے ابھی بھی ممی پاپا سے جیب خرچ لینے کا انکشاف

کروڑوں کمانے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا آج بھی پاپا اور ممی سے جیب خرچ لیتی ہیں۔ اس بات کا انکشاف خود سوناکشی نے کیا ہے۔ سوناکشی نے بتایا کہ انہیں فلموں کے لئے جو بھی پیسے ملتے ہیں وہ اسے اپنی ممی کو دے دیتی ہیں۔ اور جب پیسے چاہئیے ہوتے ہیں تو وہ اپنے والدین سے مانگلیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلا چیک 3 ہزار روپے کا ملا تھا، جسے ان کی ممی نے فریم کرواکر اپنے پاس رکھا ہے اور میری پہلی کمائی کو یادگار بنا دیا

ہے۔سوناکشی نے اپنے کیریئر کا آغاز سلمان کی فلم دبنگ سے کیا تھا۔ اس کے بعد کامیابی ان کے قدم چومنے لگی ان کی کئی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اور پیسوں کی برسات ہونے لگی

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment