پاکستانی لیجنڈ ری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کے بیٹے کے بعد ان کے پوتےنے بھی کونسا حیران کن ریکارڈ بنا دیا؟جانئے

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد ڈبل سنچری جڑنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد ڈبل سنچری جڑنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے، انھوں نے قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان اسٹیڈیممیں میزبان ٹیم کے خلاف 265 رنزاسکور کیے۔قبل ازیں 499 رنز کا ریکارڈ بنانے والے ان کے دادا حنیف محمد کے بعد والد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے ناقابل شکست 208 بناکر ڈبل

سنچری اسکور کی تھی، اس طرح فرسٹ کلاس کرکٹ میں دادا، بیٹے اور پوتے کی ڈبل سنچری کا ریکادڑ بن گیا۔دریں اثنا شعیب محمد نے اس ریکارڈ کو اپنے خاندان اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا،

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment