گھرکی دیوارگرنے سے 8 بچے جاں بحق ، 3 زخمی،ہسپتال منتقل

صالح پٹ میں گھرکی دیوارگرنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق گھرکی دیوارگرنے کا واقع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں پیش آیا اور واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچے گھر کی دیوار کے پاس کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی جس کی زد میں آکر 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔تاہم واقع کی مزید تحقیقات جاری ہیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment