ڈالر بے قابو لیکن یورو،پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت کہاں تک جا پہنچی؟مارکیٹ میں تھرتھلی مچ گئی

کراچی (آن لائن)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے بدھ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید124.20روپے سے بڑھ کر124.24روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے بڑھ کر124.34روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں50پیسے اور فروخت میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید127.30روپے سے گھٹ کر126.80روپے
اورقیمت فروخت127.80روپے سے گھٹ کر127.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں75پیسے اورجبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید146.50روپے سے گھٹ کر145.75روپے اورقیمت فروخت148.50روپے سے گھٹ کر147.75روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید164.80روپے سے گھٹ کر164.00روپے اورقیمت فروخت166.80روپے سے گھٹ کر166.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں30پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید33.90روپے سے گھٹ کر33.60روپے اورقیمت فروخت34.40روپے سے گھٹ کر34.10روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید34.80روپے سے گھٹ کر34.40روپے اورقیمت فروخت35.30روپے سے گھٹ کر34.90روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یو آن کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت خرید18.80روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت19.90روپے سے گھٹ کر19.60روپے ہوگئی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment