جھنگ کا غریب نوجوان کروڑ پتی بن گیا

کراچی کے فالودہ فروش کے بعد جھنگ کا بے روز گار نوجوان بھی کروڑ پتی بن گیا ۔ جھنگ میں غریب شہری کےبینک اکاؤنٹ میں سترہ کروڑ تیس لاکھ روپے موجود ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ جھنگ کےعلاقے بہاری کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن کے شہری محمد اسد کے بینک اکاؤنٹ میں سترہ کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم موجود ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر بے نامی اکاؤنٹ کی تحقیقات کیلئے بننے والی جے آئی ٹی نے شہری کو آج کراچی طلب کیا ہے۔
محمد اسدپر نجی بینک سے سترہ کروڑ تیس لاکھ روپے نکلوانےکاالزام ہے۔ شہری نےمعاملےسے متعلق لاعلمی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اس نے دو ہزار تیرہ میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں ملازمت کیلئے سی وی بھیجی تھی۔اسدعلی جےآئی ٹی میں پیش ہونےکیلئےجھنگ سےکراچی روانہ ہوگیا ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment