ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب :کرپشن الزامات پر 3 کر کٹرز معطل

ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب :کرپشن الزامات پر 3 کر کٹرز معطل

ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔حال ہی میں کوالالمپور میں ایشیا کپ کوالیفائرز میں کامیابی کی بدولت ہانگ کانگ کو مین راونڈ میں پاکستان اور بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، مگر ٹیم کرپشن کے دلدل میں پھنس گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے تین کھلاڑیوں عرفان احمد، ندیم احمد اور حسیب امجد کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ عرفان پر سب سے زیادہ 9شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جس میںفکسنگ کی ترغیب دینا، اپنا اثررسوخ استعمال کرنا، رشوت لینا، تحقیقات میں

مدد نہ دینا، حقائق کو چھپانا وغیرہ شامل ہے۔اسی طرح ندیم احمد اور حسیب امجد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا،ان پر فکسنگ کی کوشش، رشوت لینے اور معاملات کو چھپانے کا الزام ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ تینوں کو الزامات پر جواب دینے کیلئے 14دن کا وقت دیا گیا جس کا آغاز 8اکتوبر سے ہوچکا ہے۔آئی سی سی نے  مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment