ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور بے یقینی کی صورتحال کیوں پیداہوئی؟اسد عمر نے ایسی کون سی بڑی غلطی کی؟سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی

ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور بے یقینی کی صورتحال کیوں پیداہوئی؟اسد عمر نے ایسی کون سی بڑی غلطی کی؟سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ گرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک دن میں ڈھائی سوارب کا نقصان ہواہے ، حکومت ہمیں برا کہتے ہوئے اپنی معیشت کو برا کہتی رہی ہےجس کی وجہ سے لوگوں میں بے یقینی کی صورتحال پیداہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ گرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک دن

میں ڈھائی سوارب کا نقصان ہواہے ، حکومت ہمیں برا کہتے ہوئے اپنی معیشت کو برا کہتی رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں بے یقینی کی صورتحال پیداہوئی ہے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر 137روپے کاہوگیا۔ ہمارا وزیر خزانہ خود اپنی معیشت کوبرا کہہ رہے ہیں، ایک دن کہا جارہاہے کہ سعودی عرب کو سی پیک میں لائیں گے اور دوسرے دن اس سے انکار کیا جارہاہے ، یہ کیا مذاق ہے جوکیا جارہاہے؟کبھی وزیر اعظم ہا?س کی بھینسیں بیچی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ شرح سود حکومت دومرتبہ بڑھا چکی ہے ، اب آئی ایم ایف کے پروگرام کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو تو اس کے گھر والے لیکر ڈوبے ہیں ، یہ محمد زبیر کا بھائی تھا کہ جس نے کہا تھا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہ ڈالے اور بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے ، میں معیشت پر بالکل سیاست نہیں کروں گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment