قائداعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز کل ہوگا

قائداعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز کل ہوگا

قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز (کل) جمعرات سے ہوگا ٗریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین ملک بھر کے مختلف گراؤنڈز میں 8 میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق لاہور ریجن وائٹس اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد اور فاٹا ریجن کے مابین میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں کے آر ایلسٹیڈیم، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور حبیب بنک کے درمیان میچ اقبال

سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ لاہور ریجن بلیوز اور راولپنڈی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ پی ٹی وی اور زرعی ترقیاتی بینک کے درمیان میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کراچی ریجن وائٹس اور ملتان ریجن کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی ٗ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور واپڈا کے درمیان میچ مرغزار گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment