حارث سہیل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جملے بازیوں کا نشانہ بن گئے

حارث سہیل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جملے بازیوں کا نشانہ بن گئے

آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں حریف ٹیم پر جملے کسنے اور نازیبا الفاظ ادا کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں جس کا نشانہ اس بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل بنے۔دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف110 رنز کی اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے بتایا کہ میں شریف آدمی ہوں اور میں نے جملے بازی کو نظر انداز کرکے تمام توجہ اپنی بیٹنگ پر دی۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ حارث سہیل نے دبئی کیسخت گرمی میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے39 میچز کھیلنے کے

بعد کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے۔حارث سہیل نے پہلی ٹیسٹ سنچری اپنے چھٹے ٹیسٹ میں بنائی۔ انہوں نے کہاکہ اننگز کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز مجھے مشتعل کرنے کیلئے جملے بازی کرتے رہے تاہم میں نے سنی ان سنی کردی ٗایک کان سے سنتا دوسرے کان سے نکالتا رہا تمام توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment