”شہباز شریف کو گرفتار کرنے والے مجبور ہو جائیں گے کہ۔۔۔“ خرم دستگیر خان نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ خود شہباز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیردفاع خرم دستگیرکا بیان بھی سامنے آگیا

اب تک نیوز“ کے مطابق سابق وزیردفاع خرم دستگیرنے شہبازشریف کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری کے اوچھے ہتھکنڈے سے اپوزیشن کومرعوب نہیں کیاجا سکتا،شہبازشریف کوگرفتارکرنے والے خودرہاکرنے پرمجبورہوں گے،شہبازشریف کوجب بلایاگیاوہ پیش ہوئے،گرفتاری کی وجہ نہیں تھی۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment