آشنا نے گھر میں گھس کر محبوبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

آشنا نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مجبوبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شکرگڑھ کے علاقہ منڈیالہ کا اسلم اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ پانچ ماہ قبل محلہ مسلم گنج میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہوگیا جہاں نائلہ بی بی اور محلہ شریف پورہ کے وقاص انصاری میں دوستی ہوگئی جس کے بعد وقاص نے مبینہ طور پر خرچے کیلئے پیسے بھی دینا شروع کردیئے اور نائلہ بی بی کے گھر آنا جانا لگا رہتا جب کہ گزشتہ روز وقاص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نائلہ بی بی کو اس کے بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔ بعدازاں گھر کی بیرونی دیوار پر پستول رکھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص کے ساتھ ساتھ مقتولہ کا خاوند اسلم بھی فرار ہے تاہم قتل کی وجہ ان کی گرفتاری کے بعد معلوم ہو گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment