پہلے اڈیالہ پھر اٹک جیل اب حنیف عباسی کوراتوں رات کہاں منتقل کردیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

رہنما مسلم لیگ( ن)حنیف عباسی کو اٹک سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا، انہیں دل کی تکلیف کے پیشِ نظر لاہور منتقل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد بیگ نے بتایا کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں قید کے دوران دل کی تکلیف ہوئی تھی، جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔ہسپتال میں حنیف عباسی کو اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، طبیعت خراب ہونے کی صورت میں اٹک میں کوئی بڑا ہسپتال نہیں اس لئے انہیں لاہور منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ

جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں نواز شریف کے ساتھ تصویر شائع ہونے پر اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔جس پر ان کی اہلیہ نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment