بھارتی فوجی کارٹون قرار!پاکستانی حکومت صرف یہ ایک’’ کام‘‘ کردے نئی دہلی کو سبق سکھا دینگے؟مولانا مسعود اظہرکی نئی دھمکی نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے

جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت نے ان پر سے 6 ماہ کے لئے پابندیاں ہٹائیں تو وہ نئی دہلی کو صحیح سق سکھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ایک نئی آڈیو میں مسعود اظہر کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے اگر پاکستان حکومت نے ان پر سے پابندیاں ہٹائیں تو کشمیری مجاہدین بھارت کو صحیح سبق سکھائیں گے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق مسعود اظہر کا یہ بیان آن لائن جرنل القلم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کو

کارٹون قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسا ملک جعلی سرجیکل اسٹرائیک ہی کرسکتا ہے وہ پاکستان کیساتھ جنگ کا متحمل کیسے ہوسکتا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment