سی ڈی اے کا وزیراعظم کے گھرکوغیر قانونی تعمیرات پرنوٹس جاری کرنےکا فیصلہ

حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کی زد میں وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ میں موجود گھر بھی آگیا ہے سی ڈی اے نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں گے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے وزیراعظم کے گھرکوغیر قانونی تعمیرات پرنوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کے گھر بنی گالا کو بھی زائد تعمیرات پر نوٹس جاری کیا جائے گا ،نوٹس سی ڈی اے آرڈینس1960 کی دفعات 46 اور 49 سی ون کے تحت جاری کیا جائے گا ،نوٹس میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے اور عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کیلیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ،موضع موہڑہ نورمیں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ،نوٹس وصول نہ کرنے والے مالکان کے نوٹس انکے گھروں پر آویزاں کیے جائیں گے ۔

 

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment