سعودی عرب کوساؤتھ نارتھ پائپ لائن میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ،پہلی ریفائنری گوادرمیں ہی لگائی جائے گی:وزیرپیٹرولیم

وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کوساؤتھ نارتھ پائپ لائن میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے ، پہلی ریفائنری گوادرمیں ہی لگائی جائے گی، چاہتے ہیں چین،سعودی عرب اورروس سرمایہ کاری کریں۔

یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ تاثردیاگیاسعودی عرب امدادلینے گئے ہیں سعودی عرب میں سرمایہ کاری اوردوطرفہ تعاون پربات ہوئی،سعودی عرب نے کہاہم سرمایہ کاری کیلئے تیارہیں، سعودی عرب کی سی پیک اورگوادرمیں دلچسپی تھی اس حوالے سے سعودی وفدنے گوادرکاایک روزہ دورہ بھی کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فوری طورپرریفائنری میں سرمایہ کاری کاکہا ہے اور سعودی عرب تیل اورگیس کی تلاش سے متعلق بڑی سرمایہ کاری کرے گاجس کے لئے سعودی وزیرتوانائی جلدپاکستان تشریف لائیں گے اور پہلی ریفائنری گوادرمیں ہی لگائی جائے گی۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سعودی عرب کوساؤتھ نارتھ پائپ لائن میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جبکہ چین کےساتھ بھی اس سے پہلے ایک معاہدہ ہواتھا ہم چاہتے ہیں چین،سعودی عرب اورروس سرمایہ کاری کریں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment