ایون فیلڈ ریفرنس : نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی تیاری شروع کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکی ایون فیلڈریفرنس میں ضمانت پر رہائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تیاری کرتے ہوئے نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرلی ہے ۔نیب حکام کی جانب سے پراسیکیوشن کوکیس بھرپورطریقے سے لڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف رواں ہفتے ہی درخواست دائر کیے جانے کاامکان ہے جس میں سپریم کورٹ سے نوازشریف ودیگرکی ضمانت منسوخی کی استدعاکی جائے گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment