اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی پشاوریونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے پشاوریونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار ہونے والے طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف نے پشاوریونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی،انہوں نے کہاکہ گرفتار ہونے والے طلبہ کو فوری رہا کیا جائے،طلبہ پر تشدد کی اجازت دینے والوں کا تعین کرکے سخت کارروائی کی جائے، جمہوریت میں احتجاج کے حق کو روکنا آمرانہ رویہ ہے،واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور تمام طالبعلموں کو فوراً رہا کیا جائے۔

واضح رہے پشاوریونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلا ف شدید احتجاج کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا گیا جس سے 5طلبازخمی اور متعددکوگرفتار کر لیا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment